24 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:47
راکٹ خلا بازوں کیلئے خوراک لیکر سٹیشن کی طرف روانہ
یورپی راکٹ آریانے گزشتہ روز فرنچ گنی سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ ہوگیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی فضائی سٹیشن پر موجود خلا بازوں کو خوراک' ایندھن' ملبوسات' آکسیجن اور دیگر ضروری اشیاء بھجوائی گئی ہیں۔ یہ راکٹ یورپی صنعتی کنسورشیم ای اے ڈی ایس کے ذیلی ادارے ایڈز آسٹریم نے تیار کیا ہے۔ اس راکٹ میں کوئی انسان سوار نہیں ہے۔ یہ 28 مارچ کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچ کر اس سے منسلک ہو جائے گا اور اگست تک وہیں رہے گا۔